متحدہ پی پی تعلقات سے متعلق اچھی خبر جلد آئے گی رحمٰن ملک
دونوں جماعتیں مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے پر یکسو ہیں
برطانیہ سے ایم کیو ایم کا دبئی آنے والا وفد خیر سگالی کا پیغام لے کر آیا تھا،سابق وزیرداخلہ۔ فوٹو: فائل
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی میں تعلقات سے متعلق اچھی خبر جلد آئے گی۔
وہ اس حوالے سے شریک چیئرمین آصف زرداری کا خصوصی پیغام لے کر آئے ہیں جو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تک پہنچائیں گے۔دونوں جماعتیں مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے پر یکسو ہیں۔ وہ پیر کوسندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست سے قبل اپنا حلف نامہ جمع کرانے کے لیے آنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ حلف نامہ جمع کرادیا ہے۔
حاضری سے استشنی کے لیے درخواست دائر کرنے کی ضرورت پڑی تو اپنی مرضی سے دائر کروںگا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ سے ایم کیو ایم کا دبئی آنے والا وفد خیر سگالی کا پیغام لے کر آیا تھا۔ کراچی آپر یشن سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الطاف حسین سمیت کوئی سیاسی جماعت کراچی آپریشن کے خلاف نہیں، طالبان ظالمان ہوں یا لیاری گینگ وار کے ملزمان، دونوں دہشت گرد ہیں اور ملک کے دشمن بھی۔