وزیراعظم یوتھ پروگراممختلف منصوبوں کیلیے245ارب منظور
لیپ ٹاپ تقسیم کے لیے23.5ارب مختص،اسلام آبادمیں نئی فارنسک لیب کی منظوری
لیپ ٹاپ تقیسم، توانائی، افرادی قوت، ہائرایجوکیشن سمیت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ،فوغٹو:فائل
سینٹرل ورکنگ ڈیولپمنٹ پارٹی نے پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے تحت ملک بھرمیں لیپ ٹاپ تقسیم، توانائی، ہائرایجوکیشن اورسماجی بہبودسمیت مختلف شعبوں کے 7اہم منصوبوں کے لیے245ارب روپے کی منظوری دے دی۔
سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کااجلاس وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات پروفیسراحسن اقبال کی زیرصدارت پیرکو اسلام آبادمیں ہوا۔ اجلاس میں پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے تحت ملک بھرمیں لیپ ٹاپ تقیسم، توانائی، افرادی قوت، ہائرایجوکیشن، سماجی بہبود، آبی ذخائر، انتظام وانصرام اورسائنس وٹیکنالوجی سمیت دیگراہم منصوبوں کے لیے 245ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں، اسپانسراداروں اورنمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سی ڈی ڈبلیوپی نے جامشورومیں کوئلے سے چلنے والے 1200میگاواٹ کے220ارب روپے کے 2منصوبوں، وزیراعظم کے نوجوانوںکی استعدادکار بڑھانے کے پروگرام، پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے تحت ملک بھرمیں 23.5ارب روپے کے لیپ ٹاپ تقیسم کرنے کے پروگرام، اسلام آبادمیں جدیدفارنسک لیب کے قیام، ہری پورمیں مخصوص افرادکو سماجی شعبے میں شریک کرنے کے لیے حکومتی اہلکاروں کی استعدادکار بڑھانے کے پروجیکٹ، شہیدبے نظیرآباد میں ایل بی ڈی اوکے نکاسی کے نظام اورٹیوب ویلزکی بحالی کے 7ارب روپے کے پروجیکٹ کی بھی منظوری دی۔
وفاقی وزیرنے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کے بعدوفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت آئندہ 5سالوں میں ساڑھے 7لاکھ لیپ ٹاپ 60 فیصدسے زائدنمبر حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں تقیسم کیے جائیں گے۔