قومی سیاسی تاریخ کا اہم واقعہ بڑے سیاسی خانوادے کی 2سگی بہنیں جعلی ڈگریوں پر نااہل

2008ء کے انتخابات میں براہ راست اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کی وجہ سے پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئیں۔

جعلی ڈگریوں پر نا اہل ہونےوالی عائلہ ملک اور سمیرا ملک۔ فوٹو : فائل

ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایک بڑے سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے والی 2سگی بہنیں جعلی ڈگریوں پر 2008ء کے انتخابات میں براہ راست اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کی وجہ سے پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئیں۔


خاندانی اور سیاسی اختلافات کی وجہ سے دونوں بہنیں پہلے ہی ایک دوسرے سے لڑائیاں کرکے اپنے راستے جدا کرچکی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف اور (ق) لیگ کو چھوڑنے کے بعد عائلہ ملک نے اپنا سیاسی مستقبل عمران خان اور سمیرا ملک نے نواز شریف کے ساتھ وابستہ کرلیا تھا۔
Load Next Story