امریکا طالبان کیساتھ مذاکرات میں رکاوٹ نہیںرچرڈ اولسن

مذاکرات نہ کرنے کے لیے دباؤڈالنے کاتاثرغلط،فاٹامیں حکومتی رٹ بحال کرنے کیلیے پاکستان سے تعاون کیاجائے گا،امریکی سفیر

امریکا محفوظ، مضبوط، توانا اور خوشحال پاکستان کی حمایت کرتاہے،امریکی سفیر۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
جے یوآئی (ف) سربراہ مولانافضل الرحمن سے امریکی سفیررچرڈاولسن نے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی۔

جے یو آئی کے مطابق اس موقع پر امریکی سفیر نے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ باوقارباہمی تعلقات کومضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکا پاکستان کے قبائلی علاقے فاٹا میں حکومتی رٹ کی بحالی اورطالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکومت پاکستان کے مشن کوآگے بڑھانے میں تعاون فراہم کرے گا،امریکی سفیرنے اس تاثرکوردکیاکہ امریکا پاکستان پرطالبان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے لیے دباؤڈال رہاہے یاوہ ان مذاکرات کے خلاف ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ امریکا محفوظ، مضبوط، توانا اور خوشحال پاکستان کی حمایت کرتاہے،مولانا فضل الرحمن نے امریکی سفیرسے کہاکہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے اہم کرداراداکررہاہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی خود مختاری،ڈرون حملوں اوردہشتگردی پرامریکا اور پاکستان کے درمیان اختلاف رائے کوکم کرنے کی ضرورت ہے۔




انھوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت،امن و استحکام کی حمایت کرتاہے کیونکہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان بھی پرامن ہوگا،افغانستان میں امن کابرارہ راست اثر پاکستان میں امن پرہوگا۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ امن واستحکام کے مقصدکے لیے کام کو جاری رکھے گا۔علاوہ ازیں مولانافضل الرحمن سے سعودی عرب کے سفیر عبدلعزیزالغدیرنے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے سفیرنے مولانافضل الرحمن سے کہاکہ سعودی عرب ہرمشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑاہے،وہ ہر وقت پاکستان کی امدادکے لیے تعاون فراہم کرے گا۔
Load Next Story