افغانستان میں طویل جنگ بغیر کسی فتح اور شکست کے ختم ہورہی ہےآسٹریلوی وزیراعظم
آسٹریلیا نے ہمیشہ جنگیں فتح کےلئے نہیں بلکہ لوگوں کے حقوق کےلئے لڑی ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم
افغان جنگ میں آسٹریلیا کے 20 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا جس میں 40 فوجی مارے گئے جب کہ 260 زخمی ہوئے، ٹونی ایبٹ فوٹو؛فائل
لاہور:
آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ بغیر کسی فتح اور شکست کے اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے اپنے غیراعلانیہ دورہ افغانستان کے موقع پرایک ہزار سے زائد آسٹریلوی فوجیوں کی 25 دسمبر سے پہلے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ بغیر کسی کامیابی اور بغیر کسی شکست کے اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ آسٹریلوی فوجیوں کی موجودگی افغانستان کے لئے بہتر تھی۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان سے آسٹریلین فوجیوں کی واپسی ایک خوشگوار اور انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہوگا، یہ لمحہ ان فوجیوں کےلئے ایک خوشگوارہوگا جو کرسمس اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے جب کہ ان لوگوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہوگا جن کے پیارے اس جنگ میں ہلاک ہونے کے باعث ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2001 سے جاری افغان جنگ میں آسٹریلیا کے 20 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا جس میں40 فوجی مارے گئے جب کہ 260 زخمی ہوئے، آسٹریلیا نے ہمیشہ جنگیں فتح کےلئے نہیں بلکہ لوگوں کے حقوق کےلئے لڑی ہیں۔