ٹیسٹ ہارنے والے7 پلیئرز منہ لٹکائے وطن پہنچ گئے
میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز، اچھا کھیلنے والوں کوون ڈے میں آزمانا چاہیے تھا، وسیم
لاہوراور کراچی ایئر پورٹس پر آنے والے کرکٹرز نے میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔فوٹو:فائل
KARACHI:
جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے7 کھلاڑی منہ لٹکائے وطن واپس پہنچ گئے،لاہوراور کراچی ایئر پورٹس پر آنے والے کرکٹرز نے میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پروٹیز کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں مات کھانے والے اسکواڈ میں شامل 7 کرکٹرز میں سے 4 ذوالفقار بابر،اظہر علی، راحت علی اور عدنان اکمل رات گئے لاہور پہنچے جبکہ یونس خان، شان مسعود اور خرم منظور کی کراچی آمد ہوئی۔ اننگز کی شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا اور منہ چھپائے ایئرپورٹ سے علیحدہ علیحدہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔
دریں اثنا سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستان نے اپنی غلطیوں سے پروٹیز کے خلاف سیریز جیتنے کا موقع گنوا دیا، انھوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز ہر لحاظ سے مصباح الحق الیون کیلیے سازگار تھیں، پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد نئے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے ایک بار پھر مہمان ٹیم پر دبائو بڑھایا جاسکتا تھا، انھوں نے کہا کہ ٹاس جیتنے کے باوجود پہلی اننگز میں تیزی سے وکٹیں گنوانے سے میچ میں واپسی کے امکانات ختم ہوئے، ون ڈے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کی آمد سے ٹیم کی قوت میں اضافہ کے سوال پر انھوں نے کہا کہ نئے تجربات میں پڑنے کے بجائے جن پلیئرز نے ٹیسٹ سیریز میں قدرے بہتر کھیل پیش کیا انہی کو آزمانا اچھا فیصلہ ہوتا۔