لکی سیمنٹ کو پہلی سہ مائی میں 254 ارب کا منافع

فی حصص آمدنی 7.87 روپے اور مجموعی فروخت 9.332 ارب روپے ریکارڈ کی گئی

لکی سیمنٹ کی فی حصص آمدنی گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 6.23 روپے کے مقابلے میں 7.87 روپے رہی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
لکی سیمنٹ نے 30ستمبر 2013 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 2.54 ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ مالی سالی کے اس عرصے کے مقابلے میں 26.4فیصد زیادہ ہے۔

لکی سیمنٹ کی فی حصص آمدنی گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 6.23 روپے کے مقابلے میں 7.87 روپے رہی جبکہ کمپنی کے مجموعی منافع میں 7.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کمپنی کا مجموعی سیلز ریونیو 5.4فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے 8.852ارب روپے کے مقابلے میں 9.332 ارب روپے رہا، پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کی مقامی سیلز میں 1.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔




جو گزشتہ مالی سال کی اس سہ ماہی کی 0.860ملین ٹن کے مقابلے میں 0.850ملین ٹن رہی، سیمنٹ انڈسٹری کی جانب سے سیمنٹ برآمد میں کمی کے باوجود لکی سیمنٹ نے سیمنٹ برآمد میں 10.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کی 0.563ملین ٹن کی برآمدات کے مقابلے میں 0.622ملین ٹن رہی، لکی سیمنٹ کی مجموعی سیلز میں 3.5 فیصد اضافہ سیلز کی مقدار بڑھنے جبکہ 1.9فیصد اضافہ نیٹ ریٹشن سے ممکن ہوا۔
Load Next Story