یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر تجاوزات آپریشن ناکام مافیا نے کئی دکانیں بچالیں

ورکشاپ کیلیے مختص دکانوں پرمارکیٹ بنادی گئی،ڈپٹی کمشنر غربی اور اسسٹنٹ کمشنرکارروائی میں شریک ہی نہیں ہوئے

عملہ صرف38دکانوں کومسمارکرپایا،دکانیں واگزار کرانے سے کے ایم سی کولاکھوں روپے کا ریونیو ماہانہ مل سکتا ہے ۔ فوٹو : فائل

بلد یہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پرمحکمہ انسداد تجاوزات نے تین درجن سے زائد دکانوں کو مسمار کردیا۔

ڈپٹی کمشنر غربی اور اسسٹنٹ کمشنر کو متعدد بار رابط کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کارروائی میں شریک نہیں ہوئے جبکہ ما فیا نے اپنی چار دکا نیں مسمار ہونے سے بچا لیں،اس کے علاوہ ورکشاپ کے لیے مختص دکانوں پر مارکیٹ قائم کردی گئی، اس کے خلاف بھی کاروائی نہیں ہو ئی۔


بلدیہ عظمی کر اچی کے ماتحت چلنے والے بلد یہ ٹاون میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں تجا وزات کی بھر مار تھی مافیا نے42 دکا نیں غیر قانونی طور پر تعمیر کرلی تھی جس کی وجہ سے یو سف گو ٹھ میں قانو نی طور پر کا روبار کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا تھا، جس پر سینئر ڈائریکٹر پروجیکٹ ڈائر یکٹر ٹرمینل رضا عباس رضوی نے میئر کراچی سے استدعا کی گئی تھی کہ تجاوزات کو فو ری طور ہٹایا جائے جس پر مئیر کراچی کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجا وزات نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر گرینڈ آپریشن کیا جس میں ہیوی مشینری ، پو لیس کی بھاری نفری ،سٹی وارڈنز اور عملہ شریک ہوا، ہیوی مشینری کی مدد سے یوسف گو ٹھ بس ٹرمینل میں38دکانوں کو مسمار کردیا گیا جس سے قانونی طور پر بس ٹرمینل میں کاروبار کرنے والو ں نے میئر کراچی کا شکریہ اداکیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف گو ٹھ میں مافیا سر گرم ہے جن کے ما تحت 4دکا نیں ہیں، ان کو مسمار نہیں ہو نے دیا ، ان دکانو ں کو مسمار نہ ہونے میں بلد یہ عظمیٰ کراچی کا ایک افسر شفیع کی ملی بھگت سے روکا گیا، دوسری جانب سے ورکشاپ کے لیے دی گئی دکانوں کو مارکیٹ میں تبدیل کرکے بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی گئی اس کا سرغنہ اقبال شاہ زئی بتایا جاتا ہے، محکمہ انسداد تجاوزات نے اس ما فیا کے خلاف بھی کوئی کاررو ائی نہیں کی،۔
Load Next Story