غربت بیروزگاری اورمہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دیجماعت اسلامی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15روپے فی لیٹر کمی کی جائے، نعیم الرحمن
نوازشریف نے اپنی انتخابی مہم میں عوام کو سبز باغ دکھائے ،رہنما جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئرحافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والی متوقع کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر 15روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔
جبکہ بتدریج کمی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 50روپے فی لیٹرتک لائی جائے تاکہ غریب عوام کو کچھ ریلیف مل سکے، انھوں نے کہاکہ غربت بیروزگاری اورمہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، حکومت کی معاشی و اقتصادی پالیسی و اقدامات نے زندگی کے مقابلے میں موت کو زیادہ آسان اور سہل بنا دیاہے، حکومت کا اپنی ذمے داریوں سے صرف نظرکرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
انھوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی انتخابی مہم میں عوام کو سبز باغ دکھائے اور حکومت میں آکر عوام کیلیے دودھ و شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کیے مگر جب عوام نے ان پر اعتماد کیا تو انھوں نے اپنے دعوؤں اور وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے امریکا اور آئی ایم ایف کی غلامی شرو ع کردی۔
انھوں نے کہاکہ بظاہر حکومت پاکستان کی اپنی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی وہ آئی ایم ایف کی ایما پر ہی تیل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمتوں میں صرف تین روپے کمی کرنے کے بجائے فوری طورپر15روپے کمی کی جائے۔