ایشز توقعات کے بوجھ سے انگلش قائد کی بھی کمر جھک گئی
تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، کلارک کی فٹنس میں بہتری
وارم اپ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے، اسٹورٹ براڈ بھی اسی انجری میں مبتلا دکھائی دیے۔ فوٹو: فائل
ایشز توقعات کے بوجھ سے انگلش قائد الیسٹرکک کی بھی کمر جھک گئی، تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
وارم اپ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے، اسٹورٹ براڈ بھی اسی انجری میں مبتلا دکھائی دیے، دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی فٹنس میں بہتری آ گئی، انھوں نے کہا کہ 17 برس کی عمر سے کمر کا درد لیے پھر رہا ہوں اس بار بھی اسے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ایشز تیاریوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب کپتان الیسٹرکک کمر کی تکلیف سے دہرے ہوگئے، اوپننگ بیٹسمین نے پریکٹس سیشن میں حصہ بھی نہیں لیا جس سے تشویش کی لہر دوڑ گئی، ٹیم جمعرات سے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف واکا اسٹیڈیم میں سہ روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی، جس میں اب کک کی شرکت مشکوک ہوچکی ہے، انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی اسی تکلیف سے دوچار دکھائی دیے۔
دوسری جانب ٹاپ آرڈر بیٹسمین ای ین بیل نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ الیسٹرکک مکمل طور پر فٹ ہوں گے، ان کی کمر کا درد بھی پرانا ہے، ویسے بھی ہم ایک لمبی فلائٹ سے یہاں پہنچے، سفر کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ ایک ہفتے میں بالکل ٹھیک ہوں گے۔انگلش ٹیم 21 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اترنے سے قبل 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔ دریں اثناآسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی کمر کا درد کم ہوچکا اور وہ انگلینڈ کے خلاف پوری ایشز سیریز کھیلنے کے لیے پُراعتماد ہیں، انھوں نے کہاکہ میں اس وقت خود کو زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں، یہ تکلیف آج کی بات نہیں بلکہ 17 برس کی عمر سے میں اسے جھیل رہا ہوں، میں اب تک اس کی وجہ سے صرف ایک ٹیسٹ نہیں کھیل پایا، اس بار ایشز کے تمام پانچوں میچز میں شرکت کیلیے پُرعزم ہوں، انھوں نے کہا کہ میرا اس انجری کے باعث قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،مجھ میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔