فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی دوڑ میں ریبری بھی شامل
نامزدگیوں میں چیمپئنز لیگ کی فاتح جرمن سائیڈ بائرن میونخ کے پلیئرز چھائے رہے
’بیلون ڈی آرڈر ‘ ایوارڈ کے لیے ابتدائی طور پر گیراتھ بیل سمیت 23 کھلاڑی نامزد۔ فوٹو: فائل
لاہور:
فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے نامزدگیوں میں چیمپئنز لیگ کی فاتح جرمن سائیڈ بائرن میونخ کے پلیئرز چھائے رہے، جس میں معروف اسٹرائیکر فرینک ریبری سمیت کلب کے 6 کھلاڑی ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
ورلڈ گورننگ باڈی کے ' بیلون ڈی آرڈر ' ایوارڈ کیلیے ابتدائی طور پر انگلش اسٹار گیراتھ بیل سمیت 23 پلیئرز کو نامزدکیاگیا ہے، مانچسٹر سٹی کے یحییٰ طورے فہرست میں شامل واحد افریقی پلیئر ہیں، ان کھلاڑیوں کو ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے سال بھرکی پرفارمنس پر منتخب کیا، فاتح کا تعین نیشنل اور انٹرنیشنل ٹیموں کے کوچز ، کپتانوں اور بین الاقوامی میڈیا کے منتخب نمائندگان کے ووٹوں سے کیا جائے گا، ایوارڈ کی تقریب آئندہ برس 13 جنوری کو زیورخ میں سجائی جائے گی، سال کے بہترین کوچز میں گذشتہ سیزن میں رئیل میڈرڈ سے وابستہ رہنے والے جوز مورینہو کو شامل کیاگیا ہے، وہ سردست انگلش کلب چیلسی سے وابستہ ہیں، ان کی زیرنگرانی رئیل میڈرڈ نے گذشتہ سیزن میں کوئی بڑا ٹائٹل نہیں جیتا تھا، افریقن نیشنز کپ کے فاتح کوچ نائیجیریا کے اسٹیفن کیشی کو نظرانداز کردیا گیا۔
سابق کوچ جوپ ہینکس نے بائرن کو رواں سیزن میں بنڈسلیگا، جرمن کپ اور چیمپئنز لیگ ٹائٹلز جتوائے، برازیل کے فلپ اسکولیری بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ ایوارڈ کے لیے منتخب 23 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں،گیراتھ بیل ( ویلز)، ایڈنسن کیوانی ، لوئس سواریز ( یوروگوئے)، ریڈامیل فالکائو( کولمبیا) ، ایڈن ہیزارڈ ( بیلجیئم )، زلاٹین ابراہیمووچ ( سوئیڈن )، تھامس مولر، مینوئل نیوئر، باستیان شیواسٹینگر، فلپ لام،میسوٹ اوزل ( جرمنی)، لیونل میسی ( ارجنٹائن)، نیمار، تھیاگو سلوا ( برازیل)، آندریا پرلو ( اٹلی )، فرانک ریبری ( فرانس )، آرجین روبن ، روبن وان پیرسی ( نیدرلینڈز )، کرسٹیانو رونالڈو ( پرتگال )، یحییٰ طورے ( آئیوری کوسٹ )، آندریس انیسٹا ، زاوی ( اسپین ) ، روبرٹ لیوانڈوسکی ( پولینڈ )۔