عمران اورقادری ساتھ نہ دیں تو اکیلا ہی احتجاج کرونگا شیخ رشید
چند روز میں عوام کو سڑکوں پر لاکر حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرونگا،سربراہ عوامی مسلم لیگ
ہماری قومی قیادت نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے مصداق ڈرون حملوں پر لگادیا ہے ۔ فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگرعمران خان اور طاہرالقادری میراساتھ نہ بھی دیں تو میں سڑکوں پر آکر اکیلا احتجاج کرونگا۔
ہماری قومی قیادت نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے مصداق ڈرون حملوں پر لگادیا ہے،ہماری قیادت آج بھی امریکا کے ہاتھ کی گھڑی اورچھڑی بنی ہوئی ہے،حکو مت نے طالبان سے مذاکرات کی اے پی سی قرارداد کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے شکیل آفریدی نے اس ریاست سے غداری کی ہے، جن بچوں کوپولیوکے قطرے پلاتے ہوئے ماراگیا ان کے قتل کا مقدمہ بھی اس غدار کے خلاف چلنا چاہیے' اگر پاکستانی روپے کی قدر اسی طرح گھٹتی رہی تو آئندہ والے دنوں میں ملکی معیشت کا محفوظ رہنا ناممکن ہوجائے گا۔
اپنے ایک انٹر ویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج ڈرون حملوں پر اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری چیخ رہی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کے کانوں پرجوں ہی نہیں رینگ رہی ہے،اب اس خطے میں امریکی سیاست دفن ہورہی ہے اور اسی لیے اب بھارت چالاکی دکھاتے ہوئے روس سے تعلقات استوار کررہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کا کیس مکمل طور پرایک دوسرے سے مختلف ہے ۔انھوں نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کاکوئی تک نہیں بنتاکیونکہ نجکاری کسی بھی مسئلے کاحل نہیں ہے اور نجکاری کے بعد ریلوے ملازمین کاکیا مستقبل ہوگایہ ایک اہم سوال ہے۔