لیبیا دنیا کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی 55 ملین ڈالر لوٹ لیے
مرکزی بینک کی کیش وین کو10 مسلح افرادنے نشانہ بنایا اور بآسانی فرار ہوگئے
سیکیورٹی کی صرف ایک گاڑی حفاظت پر مامور تھی، ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل
لیبیا میں دنیا کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کے دوران مرکزی بینک کی کیش وین سے 10 مسلح افراد نے 55 ملین ڈالر لوٹ لیے۔
کیش وین میں مختلف کرنسیوں پر مشتمل بھاری نقدرقم موجودتھی جسے سیرت میں لیبیا کے مرکزی بینک کی برانچ منتقل کیاجانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق طرابلس سے 500 کلو میٹر دور مشرق میں واقع شہر سیرت کے ایئر پورٹ سے کیش وین بینک کی طرف جارہی تھی کہ غیرمعمولی طورپر مسلح 10 افراد کے گروپ نے اسے راستے میں لوٹا اور بحفاظت فرار ہوگئے۔
بینک ذرائع کے مطابق گاڑی میں 42 ملین امریکی ڈالرکی مالیت 53 ملین دینار اور 12 ملین امریکی ڈالر کیش کی صورت موجودتھا۔ جبکہ سیکیورٹی اہکاروں کی صرف ایک گاڑی اس کیش وین کی حفاظت پر مامور تھی۔ فوری طورپر کسی نے اس کارروائی کی ذمے داری قبول نہیںکی۔ تاہم شکوک کی زدمیں وہی مسلح گروہ ہیں جنھوں 2011 میں معمرقذافی کے اقتدار کے خاتمے کے لیے بنیادی کردارادا کیاہے اور اب بھی مسلح ہیں۔