پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور فاسٹ کیبل ساتھ ساتھ ہونگے

سابق آف اسپنر نے کہا کہ مقامی اسپانسرز کو کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سعید اجمل

سابق آف اسپنر نے کہا کہ مقامی اسپانسرز کو کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سعید اجمل۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور فاسٹ کیبل ساتھ ساتھ ہوں گے۔


ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنچائز کے مالک علی نقوی،بولنگ کوچ سعید اجمل اور کھلاڑی شاداب خان بھی شریک ہوئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آف اسپنر نے کہا کہ مقامی اسپانسرز کو کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہر ٹیم کے اونر کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ ایک اچھی ٹیم کو کھلائیں،میں بہت پُرجوش ہوں کہ پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہورہی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ ایک میچ میں پرفارمنس خراب ہوجائے تو لوگ ماضی بھول جاتے اور تنقید شروع کردیتے ہیں، میچز میں ہار جیت تو ہوتی ہے۔
Load Next Story