طالبان سے مذاکرات کیلیے بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے عبدالقادر بلوچ
دہشتگردی سے متعلق حکومت کچھ نہیں کررہی،امن ڈائیلاگ سے ہی ہوگا،شاہی سید
زمین ہموارکررہے ہیں، مذاکرات پوزیشن آف اسٹرینگٹتھ پرہوسکتے ہیں،کل تک میں گفتگو۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیربرائے ریاستیں وسرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ ڈرون حملوں میں القاعدہ کا کوئی نہ کوئی رکن مارا گیا، کیا ہم اس نتیجے پرپہنچ چکے کہ امریکا سے اعلان جنگ کردیں۔
انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے لیے بیک ڈورڈپلومیسی پرکام ہورہاہے، زمین ہموارکررہے ہیں، مذاکرات پوزیشن آف اسٹرینگٹتھ پرہوسکتے ہیں، پوزیشن آف ویکنیس پرنہیں، مولاناسمیع الحق کومذاکرات کااختیارکس نے دیا؟انھوں نے کہا کہ ہرجماعت کی خواہش ہوتی ہے وہ اپنے منشور پر سوفیصدعملدرآمدکرائے مگرحکومت میں آنے سے پہلے مکمل معلومات نہیں ہوتیں،ہمیں ابھی صرف سودن ہوئے ہیں، ملکی معیشت خراب ہے،برسراقتدارسیاسی جماعت کے سوادیگرجماعتوں کوزمینی حقائق کا اندازہ نہیں ہوتاتاہم ان کی نیت پرشک نہیں ہوناچاہیے۔
اے این پی کے سینیٹر شاہی سیدنے کہا کہ سیاستدانوں نے سیاست کو عبادت کے بجائے دھوکا اوردوغلی پالیسی بنالیا ہے، دہشت گردی کے حوالے سے موجودہ حکومت کچھ نہیں کررہی، امن ڈائیلاگ سے ہی ہوگا، مذاکرات لڑائی کے دوران بھی ہوتے ہیں مگرکریں گے کس سے؟انھوں نے کہا دوسرے کے گھرمیں پتھر پھینکیںگے تو خودبھی تیاررہناچاہیے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہم نے اپنے منشور پر عملدرآمدشروع کر دیا ہے، پختونخوا میں اوپروالی سطح پرکرپشن ختم کردی ہے، منشورکے مطابق مارچ2014 سے صوبے بھرمیںیکساں نظام تعلیم نافذ کریںگے۔ دہشت گردی کے خلاف 10 سالہ جنگ کے بعد سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کومذاکرات کا مینڈیٹ دیا، اس کے سوا کوئی آپشن نہیں،نوازشریف بتائیںکہ اب تک مذاکرات کیوں نہیںہو رہے؟۔