تمنا بھاٹیہ کامیڈی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

متھن چکرورتی ،پرکاش راج ،سونو سود، جانی لیور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم اگلے برس مئی میں ریلیز ہوگی

ہدایتکار ساجد اور فرہاد کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگز جو جون سے جاری ہیں اور 80 فیصد فلم بنکاک میں شوٹ کی جاچکی جب کہ باقی فلم کی عکس بندی بھارت میں کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

فلم ہمت والا سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کامیڈی فلم ''اٹس انٹرٹینمنٹ'' (It's Entertainment) میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کی فرہاد اور ساجد دے رہے ہیں جب کہ اس کے پروڈیوسر رامیش ایس ہیں۔ فلم ''اٹس انٹرٹینمینٹ'' میں متھن چکرورتی ،پرکاش راج ،سونوسود، جانی لیور، کرشنا ابھشیک اور ہیتن تیجوان بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کا میوزک سچن اور جگر نے ترتیب دیا ہے جب کہ اس فلم میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پہلی مرتبہ اکشے کمار کے لیے گانا گایا ہے۔ ہدایتکار ساجد اور فرہاد کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگز جو جون سے جاری ہیں اور 80 فیصد فلم بنکاک میں شوٹ کی جاچکی جب کہ باقی فلم کی عکس بندی بھارت میں کی جارہی ہے اور اب وہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ان کا کہنا ہے شوٹنگ مکمل ہوتے ہی فلم کی پوسٹ پروڈکشن اور تشہری مہم شروع کردی جائے گی جب کہ اس فلم اٹس انٹرٹینمنٹ کو آئندہ برس شیڈول کے مطابق 1مئی کو ریلیز کیا جائے گا ۔ تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ''ہمت والا'' کی طرح مرکزی کردار ادا کررہی ہوں۔

اداکارہ کے مطابق بالی ووڈ میں میری پہلی فلم چاند سا روشن چہرہ تھی جو باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی اور اسی وجہ سے مجھے مزید کام نہیں ملا میری خواہش تھی کہ میں بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنائوں مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا ''چاند سا روشن چہرہ'' کے بعد میں نے متعدد تامل اور تلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ اسی برس میری اجے دیوگن کے ساتھ فلم ''ہمت والا'' ریلیز ہوئی جس کے ہدایتکار ساجد خان تھے ۔یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور مداحوں نے فلم ہمت والا میں میری پرفارمنس کوبہت سراہا اب نئی فلم میں بھی ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی پرفارمنس کو بے مثال بنانے کی کوشش کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کم فلموں کا انتخاب کرکے ان کو اپنی بھرپور توجہ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں۔ ادکارہ کے مطابق اکشے کمار کے ساتھ یہ میری پہلی کامیڈی فلم ہے جس میں میں نے اپنا کردار انتہائی محنت سے ادا کیا ہے۔




اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی فلم ''ہمت والا'' میں پرفارمنس بہت اچھی تھی اس فلم کی کامیابی نے اسے بھی کامیابی کے راستے پر ڈال دیا ہے انھیں توقع ہے کہ اداکارہ اپنی نئی کامیڈی فلم ''اٹس انٹرٹینمنٹ'' میں بھی اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کریں گی۔ واضح رہے کہ 21دسمبر 1989کو ممبئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ اسکول کے زمانے سے ہی کلچرل سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہیں اورصرف 13برس کی عمر میں اسکول کے ڈرامہ میں حصہ لے کر اپنی عمدہ پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا تھا۔ اداکارہ نے بی ،اے کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے وقت اپنا نام تمنا بھاٹیہ کھ لیا تھا۔ اداکارہ نے مشہور گائیک ابھی جیت ساونت کی میوزک البم ''لفظوں میں کہہ نہ سکوں ''پر بھی پرفارم کیا ۔اس عرصہ میں کئی ڈراموں میں لیڈنگ رول میں کردار نبھائے اور ساتھیوں سے داد وصول کی۔

22 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے فنی کیرئیر کا آغاز 2005میں ہندی فلم ''چاند ساروشن چہرہ ''میں عمدہ پرفارمنس دیکر کیا یہ فلم باکس آفس پر بھر پور کامیابی حاصل تو نہ کرسکی مگر اس میں تمنا کی اداکاری کو سراہاگیا ۔ اسی برس وہ تلگو فلم ''سری ''میں جلوہ گر ہوئیں 2006میں تامل فلم قیدی ۔۔2007سے 2011کے دوران اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے تامل اور تلگو فلموں میںعمدہ پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے 5فلم فیئر ایوارڈزکے لیے نامزد کیا گیا ۔2009 سے 2010کے دورا ن اداکارہ تمنا بھاٹیہ کوپھر بہترین اداکارہ کے طور پر منتخب کرتے ہوئے''وجے ایوارڈز کے لیے تین مرتبہ نامزد کیاگیا ۔ روں برس اداکارہ کی ایک تلگو فلم ''ٹاکرہ'' اور ایک ہندی فلم ہمت والا ریلیز ہوئی دونوں فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں اطلاعات کے مطابق تمنا بھاٹیا تامل فلم ''آگادو'' میں بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جسے اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔
Load Next Story