آج تکلیف کل سکون کا فارمولا عوام کو منظور نہیں جماعت اسلامی
ایل پی جی ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے،حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے ساتھ ڈیزل ،مٹی کے تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں خطیر اضافہ کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آج تکلیف کل سکون کا فارمولا عوام کو منظور نہیں،حکومت نے اگر فوری طور پر غربت ،بیروزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات نہیں کیے تو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے،انھوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 15روپے سے زائد اضافے کے بعد محض چند روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،فوری طور پر کم از کم15روپے فی لیٹرکمی کی جانی چاہیے۔
انھوں نے کہاکہ ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر کا ظالمانہ اضافہ قابل مذمت ہے،اس سے سلنڈر استعمال کرنے والے صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ایل پی جی سے چلنے والے رکشا اورٹیکسی ڈرائیوروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا، حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ۔