ٹنڈولکر نے اختتامی رنجی ٹرافی میچ میں ممبئی کو فتح دلادی
ہریانہ کے خلاف ٹنڈولکر نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 79 رنز اسکور کیے۔
میچ کے اختتام پر ٹنڈولکر کو کندھوں پر اٹھاکر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ فوٹو: فائل
بھارتی ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنے اختتامی رنجی ٹرافی میچ میں ممبئی کو فتح دلادی۔
ہریانہ کے خلاف انھوں نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 79 رنز اسکور کیے، ٹنڈولکر نے اپنی اس میراتھن اننگز میں 175 گیندوں کا سامنا کیا جس کی بدولت ان کی ٹیم کو پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل ہوئی، ٹنڈولکر پہلی اننگز میں صرف 5 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے مگر دوسری باری میں انھوں نے تلافی کردی۔ ٹنڈولکر ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، یہ ان کے کیریئر کا آخری رنجی ٹرافی میچ تھا جس کے اختتام پر انھیں کندھوں پر اٹھاکر میدان سے باہر لے جایا گیا، ممبئی کے کھلاڑیوں نے شایان شان طریقے سے اپنے سپر اسٹار ساتھی کو رخصت کیا۔