محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی اسلامیہ کالج نجی ملکیت میں دینےکیخلاف طلبہ کااحتجاج
عمارت نجی ملکیت میں جانے کے امکانات بڑھ گئے،محکمہ تعلیم کی پرنسپلز کو خاموشی کی ہدایت.
اسلامیہ کالج کے سیکڑوں طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ،عمارت کو بچانے کیلیے شدید نعرے بازی،نیوایم اے جناح روڈ گھنٹے سے زائد بند رہی. فوٹو؛ فائل
صوبائی محکمہ تعلیم کی غفلت سے کئی تعلیمی اداروں پر مشتمل اسلامیہ کالج کمپلیکس کی عمارت نجی ملکیت میں جانے کے امکانات قوی ہوگئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے کوئی اقدام نہ کیے جانے پر عدالتی احکام کے نتیجے میں اسلامیہ کالج کمپلیکس کی عمارت زبردستی خالی کروائی جاسکتی ہے، محکمہ تعلیم کالج ونگ کے حکام نے پرنسپلز کو معاملے پر خاموشی اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ تعلیم کی عدالت میں اسلامیہ کالج کمپلیکس کی عمارت کو بچانے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہ آسکی،ریجنل ڈائریکٹرکالجز نے معاملے پر جمعرات کو تحریری طور پر محکمہ تعلیم کے جوڈیشل ونگ کوآگاہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسلامیہ کالج کی عمارت کو نجی تحویل میں دیے جانے کے ممکنہ اقدام کے خلاف جمعرات کو کالج کے سیکڑوں طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر نیوایم اے جناح روڈ ایک گھنٹے سے زائد بند رہی، طلبہ نے مظاہرے میں اسلامیہ کالج کونجی تحویل میں دیے جانے کے خلاف نعرے لگائے احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کالج کی عمارت کونجی تحویل جانے سے بچانے کے لیے اقدامات کرے ، واضح رہے کہ عدالت کالج کمپلیکس کو خالی کیے جانے کے احکامات دے چکی ہے،کالج کی عمارت خالی نہ کرنے کے معاملے پر2 نومبرکوکالج پرنسپلز عدالت میں طلب کیے گئے ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی پروفیسرانعام احمد نے بتایا ہے کہ 24 اکتوبر2009 کوکمپلیکس خالی کیے جانے کا عدالتی فیصلہ سامنے آیاتھا اور ایک ہفتہ قبل فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے اس معاملے پر دوبارہ باز پرس کی ہے، اب ہفتہ کودوبارہ عدالت نے معاملے پرکالج پرنسپلز کوطلب کیا ہے ان کاکہناتھاکہ آج اس معاملے پر ایک خط کے ذریعے تازہ صورتحال سے ایس او جوڈیشنل صوبائی محکمہ تعلیم کوآگاہ کیاگیاہے اور معاملے پر اعلیٰ حکام کچھ اقدام کریں گے۔