بجلی کی لوڈ شیڈنگناگن چورنگی اورنیلم کالونی میں مظاہرے

احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھرائو بھی کیا

ناگن چورنگی پر بجلی کے ستائے عوام سڑک پر نکل آئے اور احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں 10سے12گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بنتا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بجلی کی عدم فراہمی پر شہر کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقوں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرتے ہوئے بجلی بحال کی جائے، کئی کئی گھنٹے مستقل بجلی دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کے معمولات زندگی انتہائی دشوار ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی پر بجلی کے ستائے عوام سڑک پر نکل آئے اور احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں 10سے12گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بنتا جارہا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے، مظاہرین نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے سے ان کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں،گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو خصوصی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے پانی بھی فراہم نہیں کیا جارہا جس سے وہ دہری اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کی جائے ، احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھرائو بھی کیا جس سے کچھ دیر کے لیے ناگن چورنگی کے اطراف ٹریفک جام ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
Load Next Story