دوران زچگی خواتین کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے ڈاکٹر شمسی
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز میں بچے کی پیدائش اوردوران حمل خواتین کی صحت کے حوالے سے سیمینار سے ڈاکٹرز کا خطاب
ڈاکٹر طاہر شمسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پاکستان میں خواتین کے دوران حمل اور بچے کی پیدائش کے وقت مرنے کی بڑی وجہ خون کا زیادہ بہہ جانا اور خون کی کمی ہے۔ فوٹو: جمال خورشید/فائل
پاکستان میں خواتین کی دوران حمل اوربچے کی پیدائش کے وقت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ بات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں بچے کی پیدائش اوردیگر مواقع پرخواتین میں خون کے مسائل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کہی گئی ، سیمینار سے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی، عمیر ثنا فائونڈیشن کے ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری،پروفیسرڈاکٹر ٹیپو سلطان ، پروفیسر نازلی حسین،ڈاکٹر منیرہ برہانی اور دیگر نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں خواتین کے دوران حمل اور بچے کی پیدائش کے وقت مرنے کی بڑی وجہ خون کا زیادہ بہہ جانا اور خون کی کمی ہے،شہروں کے بڑے اسپتالوں میں اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش توکی گئی لیکن اب بھی بہت کام کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ثاقب انصاری نے تھیلسیمیاکے بچوںمیں obstetricians کے کردار،معاشرتی اورمذہبی نقطہ نظر بیان کیا اور دوران حمل تھیلسیمیا ٹیسٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،پروفیسر نازلی حسین نے دوران حمل علاج کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اورتحقیق کی بنیاد پر علاج کے طریقے بیان کیے،پروفیسر ٹیپو سلطان نے پسماندہ مریضوںکے علاج اور ان کی زندگی بچانے کے جدید تحقیقی طریقوں پر روشنی ڈالی۔