بھارت نے ٹیم کے جنوبی افریقی ٹور کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا
شیڈول بھی خود تیار کیا، میزبان بورڈ صرف کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہا ہے،ذرائع
شیڈول کا اعلان ہوتے ہی شائقین غضبناک، میچز کم کرنے پر بورڈ کوبزدل قراردے دیا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورئہ جنوبی افریقہ کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا، میزبان بورڈ صرف کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہا ہے۔
اس بات کا انکشاف کرکٹ جنوبی افریقہ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے خود ہی اپنی ٹیم کے ٹور کا شیڈول تیار کیا اور اس کا اعلان کرنے کا صرف شرف ہی جنوبی افریقہ کو بخشا، جن وینیوز پر پروٹیز کا پلڑہ حریف سائیڈز پر بھاری رہتا ہے وہاں میچز ہی نہیں رکھے گئے، دونوں ٹیسٹ میچز جوہانسبرگ اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے، یہ وہ وینیوز ہیں جہاں پر بھارت ماضی میں ٹیسٹ میچز جیت چکا ہے۔ انہی دونوں وینیوز کو ایک، ایک ون ڈے میچ کی میزبانی بھی دی گئی جبکہ تیسرا ایک روزہ مقابلہ سنچورین میں ہوگا۔
دریں اثنا جنوبی افریقہ کرکٹ کی جانب سے بھارت کے خلاف شیڈول کا اعلان ہوتے ہی شائقین غضبناک ہوگئے، ٹور کو مختصر کرنے پر بورڈ کو بزدل قرار دے دیا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے گذشتہ دنوں بھارت کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کا شیڈول جاری کیا،کچھ عرصے قبل اس نے تین ٹیسٹ، 7 ون ڈے اور 2ٹوئنٹی 20 میچز کا پروگرام ریلیزکیا تھا جسے بھارت نے اپنی انا کی تسکین کیلیے مختصر کرادیا۔ جنوبی افریقی شائقین کرکٹ کافی غصے میں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت کے سامنے ان کا بورڈ جھک گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین نے پروٹیز بورڈ کو سخت الفاظ میں بُرا بھلا کہا جبکہ اسے بزدل کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔