فیڈرکی مسلسل 12 ویں مرتبہ ورلڈ ٹور فائنلز میں جگہ پکی
رافیل نڈال، مارسل گرینولرز کو مات دے کرپیرس ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچے
پیرس ماسٹرز:سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دوسرے رائونڈ میں جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن کے خلاف شاٹ کھیل رہے ہیں۔۔فوٹو: اے ایف پی
راجر فیڈرر نے مسلسل12ویں مرتبہ ورلڈ ٹور فائنلز میں جگہ پکی کرلی، سوئس ٹینس اسٹار نے کیون اینڈرسن کو ہرا کر لندن کا ٹکٹ حاصل کیا۔
اسپینش پلیئر رافیل نڈال ہم وطن مارسل گرینولرز کو مات دے کر پیرس ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر نے پیرس ماسٹرز میں جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن کو اسٹریٹ سیٹ میں6-4, 6-4 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی پائی۔ انھوں نے مسلسل 12 ویں سال اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں جگہ بھی پکی کرلی۔ جیت نے سابق ورلڈ نمبر ون فیڈرر کی ٹاپ 9 کھلاڑیوں میں شمولیت یقینی بنا دی، ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے کمر میں تکلیف کے سبب کھیل سے دور ہیں۔ 2002 سے ہر برس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے پر فیڈرر نے ایوان لینڈل کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
ٹاپ سیڈ رافیل نڈال ہم وطن مارسل گرینولرز کو 7-5, 7-5 سے قابو کرکے تیسرے راؤنڈ میں پہنچے۔ آئندہ ہفتے شیڈول لندن ایونٹ کیلیے ابھی مزید2 پوزیشنز خالی ہیں،فیڈرر کے ساتھی اسٹینسلس واورنیکا اسپین کے فیلسیانو لوپز کو6-3، 3-6 اور 6-4 سے شکست دے کر ایک جگہ چھیننے کے قریب ہیں۔ واورنیکا، فرنچ کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ اور ڈچ اسٹار رابن ہاس کو6-3 اور 6-4 سے زیر کرنیوالے کینیڈین مائلوس راؤنک فائنلز میں جگہ پانے کیلیے آخری تین امیداوار ہیں۔ رافیل نڈال، نووک جوکووک ، ڈیوڈ فیرر، جوآن مارٹن ڈیل پورٹو اور ٹوماس بریڈیچ پہلے ہی 8 مردوں پر مشتمل ایونٹ کیلیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ واورنیکا کی جیت سے اسپین کے نکولس الماگرو کی دوڑ میں شامل رہنے کی امیدیں دم توڑ گئیں ۔ جرمنی کے ٹامی ہاس بھی ساتھی جرمن پلیئر فلپ کوہل شریبر کے ہاتھوں 6-2, 6-2 سے مات کھاکر ایونٹ سے دور ہوگئے۔