اترپردیش میں مسلم کش فسادات جاری ہلاکتیں4ہوگئیں

مظفرنگر کے سینئر پولیس اہلکار ہرنا راؤ سنگھ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی

حالات کشیدہ ہونے پر کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مسلم کش فسادات دوسرے روز بھی جاری رہے۔


گزشتہ رات سے جاری ان فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ حالات کشیدہ ہونے پر کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ مظفرنگر کے سینئر پولیس اہلکار ہرنا راؤ سنگھ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اموات باہمی جھگڑے میں ہوئی ہیں اور مرنے والے افراد اقلیتی برادری سے ہیں۔ ایس ایس پی ہرناراؤ سنگھ نے بتایا کہ یہ محمد پور اور حسین پور گاؤں کا واقعہ ہے جہاں باہمی تنازع میں لوگ مارے گئے۔ پولیس کے مطابق تازہ واقعے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
Load Next Story