کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری 109 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ایسٹ،ویسٹ اورسائوتھ زونز میں پولیس کی کارروائیاں، متعد اشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے

لیاری، ناتھا خان، جوہر، نارتھ ناظم آباد، محمودآباد، میٹروول ودیگر علاقوں میں رینجرز کے چھاپے۔۔ فوٹو :ایکسپریس ۔فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں اور ٹارگٹڈآپریشن کے دوران109 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 51ملزمان کو گرفتارکرکے10ٹی ٹی پستول، ایک رپیٹر ، 31رائونڈ ،3موبائل فون ، ایک موٹر سائیکل ، ایک ٹرک اور منشیات برآمد کر لی۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک اشتہاری اور16مفرور ملزمان شامل ہیں، ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 23 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک دستی بم، 7پستول، 19 راؤنڈ، ایک موبائل فون 2موٹر سائیکل اور جوئے کی پرچیاں برآمد کر لیں۔




ڈی آئی ویسٹ جاوید 1عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں 8اشتہاری ملزمان شامل ہیں ،سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 29 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4پستول ، 11رائونڈ اور 4کلو منشیات برآمد کر لی ، ایس ایس پی سائوتھ زون کے مطابق گرفتار ملزمان میں13مفرور، قتل کا ایک ، اسٹریٹ کرائم کے 4 اور دیگر 9 ملزمان سمیت 2مشکوک ملزم شامل ہیں۔رینجرز نے لیاری،ناتھا خان ،گلستان جوہر ،نارتھ ناظم آباد ، ایف س ایریا ، محمود آبا۔، فقیر کالونی ، ضاء کالونی ، سکندر گوٹھ ، ، ریلوے کراسنگ گلستان جوہر سعید آباد اور میٹروول میں ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 6جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے لیا۔
Load Next Story