بنگلہ دیشی کرکٹرز نے ناقص کارکردگی کا الزام میڈیا پر دھردیا

کھلاڑیوں کو اپنے بارے میں رپورٹس پڑھ کر خود پر دباؤ نہیں لینا چاہیئے

کھلاڑیوں کو اپنے بارے میں رپورٹس پڑھ کر خود پر دباؤ نہیں لینا چاہیئے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی کرکٹرز نے ناقص کارکردگی کا الزام میڈیا پر دھر دیا۔

بی پی ایل میں شریک امر القیس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے کامیاب نہ ہونے کی وجہ میڈیا کا دباؤ ہے، ان سے قبل مومن الحق نے بھی الزام لگایا تھا کہ بھارت سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد میڈیا نے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید پست کر دیے۔


اس حوالے سے فاسٹ بولر مشرفی بن مرتضیٰ نے پلیئرز کو مشورہ دیاکہ وہ اپنی ناکامی کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دینے کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں۔

صحافی اپنی ذمہ داریوں کے مطابق پرفارمنس کو رپورٹ کرتے ہیں، کھلاڑیوں کو اپنے بارے میں رپورٹس پڑھ کر خود پر دباؤ نہیں لینا چاہیئے۔
Load Next Story