سندھ حکومت اور آئی جی میں تنازع کے حوالے سے نئے انکشافات

آئی جی سندھ نے رپورٹ میں افسران کی درجہ بندی میں اے آئی جی خادم حسین رند کو سب سے نیچے رکھا تھا

آئی جی سندھ نے وزیراعلی کو ارسال کردہ رپورٹ میں افسران کی درجہ بندی میں اے آئی جی خادم حسین رند کو سب سے نیچے رکھا تھا فوٹو: فائل

سندھ حکومت اور آئی جی پولیس کے درمیان جاری تنازع کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔


موصولہ دستاویز کے مطابق سندھ پولیس کے جن دو افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے پر آئی جی پولیس نے سندھ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا ان کی صوبہ بدری کی سفارش سندھ حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی دستاویز کے مطابق سندھ پولیس کے گریڈ بیس کے افسر خادم رند کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے لئے سندھ پولیس کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا جا چکا ہے۔

جبکہ آئی جی ڈاکٹر کلیم امام نے مزکورہ افسر اے آئی جی خادم رند کیخلاف وزیراعلی کو شکایات بھی ارسال کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے وزیراعلی کو ارسال کردہ رپورٹ میں افسران کی درجہ بندی میں اے آئی جی خادم حسین رند کو سب سے نیچے رکھا تھا یہ رپورٹ پولیس افسران کی ایمانداری، پروفیشنلزم سے متعلق درجہ بندی پر مبنی تھی۔
Load Next Story