قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کی ویریفکیشن کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سرمایہ کاروں و اکاونٹ ہولڈرز کی تھرڈ پارٹی ویریفکیشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے
وفاقی حکومت نے سرمایہ کاروں و اکاونٹ ہولڈرز کی تھرڈ پارٹی ویریفکیشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلیے فیٹف کی شرائط پر عملدرآمد کیلیے محکمہ قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں و اکاونٹ ہولڈرز کی تھرڈ پارٹی ویریفکیشن اور 40لاکھ صارفین کے رسک پروفائل تیار کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کیلیے محکمہ قومی بچت نے اپنے چالیس لاکھ موجود صارفین کی پروفائلنگ اور ان کی شناخت و تصدیق کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریگولیٹڈ کمرشل بینکوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ کامیاب بولی دہندہ بینک کو چھ ماہ کے دوران فیٹف لسٹ کے مطابق اسکریننگ کریگا اور بارہ ماہ میں قومی بچت کے صارفین کی رسک پروفائلنگ مکمل کرے گا۔