عراقی وزیراعظم نوری المالکی کا القاعدہ کے خلاف عالمی سطح پر لڑنے کا مطالبہ
القاعدہ ایک وائرس ہے جو کہ خطے میں گندی ہوا پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، نوری المالکی
ان لوگوں کے خلاف تیسری عالمی جنگ لڑی جائے جو معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور ہماری روز مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثرکر رہے ہیں، نوری المالکی۔ فوٹو؛ فائل
عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا ہے کہ القاعدہ اور اس کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پراس سے لڑا جائے ۔
واشنگٹن میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے نوری المالکی کا کہنا تھا القاعدہ ایک وائرس ہے جو کہ خطے میں گندی ہوا پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، ہم نے امریکا کے تعاون سے عراق سے القاعدہ کا خاتمہ کردیا تھا اور دہشت گردی کے خاتمے کے بعد ہم اپنے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے تھے تاہم عرب دنیا میں آنے والے انقلاب کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی خلا نے القاعدہ کو پنپنے کا ایک اورموقع فراہم کردیا ہے۔
عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں شدت پسندوں کے خلاف عالمی سطح پر جنگ لڑنی چاہتے، اگر ہم پہلے 2عالمی جنگیں لڑ چکے ہیں تو ہمیں ان لوگوں کے خلاف تیسری عالمی جنگ لڑنی چاہئے جو معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور ہماری روز مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثرکر رہے ہیں، ہماری کوششوں کا محورالقاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپوں کو آگے بڑھنے سے روکنا ہونا چاہئے۔ انہوں نے عراق میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے پر بھی زور دیا جس کا امریکا کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔