رجسٹرڈ افراد کوسپلائی پرٹیکس کریڈٹ ڈھائی فیصد بڑھانے پرغور
او آئی سی سی آئی نے ریونیوبڑھانے کیلیے ٹیکس کریڈٹ2.5سے5فیصد کرنے کی تجویزدی
ایف بی آرکو سہولت کے لیے سپلائی حد90 سے70فیصدپرلانے کی بھی درخواست فوٹو: فائل
KARACHI:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے ساتھ کاروبار کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ڈھائی فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی)کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ ملکی معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو اشیا کی سپلائی کرنے والے سپلائرز کو ڈھائی فیصد کے بجائے 5 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دی جائے، ٹیکس کریڈٹ کی سہولت کے لیے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو 90 فیصد سپلائی کی حد کو بھی کم کیا جائے کیونکہ موجودہ حالات میں جو سپلائرز 70 فیصد تک سپلائی بھی رجسٹرڈ لوگوں کو کرتے ہیں وہ بھی بڑا کام ہے اور انہیں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے۔
انھوں نے بتایا کہ اس اقدام سے مزید کمپنیاں بھی رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے ساتھ کاروبار کرنے کو ترجیح دیں گی جس سے ٹیکس وصولیاں اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ ایف بی آر کے مذکورہ افسر نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اس تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے حال ہی میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے جس میں ایف بی آر حکام کے علاوہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔