عالمی کیبل میں خرابی سے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار

توقع ہے کہ جلد خرابی تلاش کرکے دور کردی جائیگی

توقع ہے کہ جلد خرابی تلاش کرکے دور کردی جائیگی،: فوٹو: فائل

عالمی سب میرین کیبل ( اے اے ای ون ) میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہو گئی۔


پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، کیبل کی مرمت کا کام جاری ہے ، توقع ہے کہ جلد خرابی تلاش کرکے دور کردی جائیگی، کیبل میں خرابی کے سبب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز اور موبائل نیٹ ورک صارفین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story