ون ڈے میں زیادہ رنزآفریدی نے میانداد کو پیچھے چھوڑدیا
مصباح کے سال میں ہزار رنز مکمل، 43 وکٹیں لینے والے سعید اجمل، جڈیجا کے ہم پلہ
آل راؤنڈر نے ورلڈ الیون کی بھی نمائندگی کی،ون ڈے کرکٹ میں 365وکٹیں لے چکے ۔ فوٹو: فائل
شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز کے ریکارڈ میں سابق کپتان جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جمعے کو جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے میچ میں انھوں نے 26رنز بنائے جس سے ان کے کیریئر کا مجموعی اسکور364میچز میں7395 ہو گیا، میانداد نے233 ون ڈے میں7381رنز بنائے تھے، پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین انضمام الحق نے 375میچز میں11701رنزاسکور کیے،محمد یوسف 9554 (281میچز)اور سعید انور 8824(247) دیگر 2پوزیشنز پر موجود ہیں، آفریدی کے بعد سلیم ملک7170 اور یونس خان7014کا نمبر آتا ہے۔ واضح رہے کہ آل رائونڈر نے ورلڈ الیون کی بھی نمائندگی کی، وہ ون ڈے کرکٹ میں 365وکٹیں لے چکے اور ملکی تاریخ کے کامیاب ترین آل رائونڈر ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل رواں برس سب سے زیادہ وکٹوں کے اعزاز میں بھارتی رویندرا جڈیجا کے ہم پلہ بن گئے، دونوں اب تک 43،43وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جڈیجا نے27اور سعید نے 22میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
پاکستان کے محمد عرفان نے 33 اور جنید خان نے 31پلیئرز کو ٹھکانے لگایا ہے۔ دریں اثنا کپتان مصباح الحق2013میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے، انھوں نے یہ سنگ میل پروٹیز کیخلاف 25رنز کی اننگز کے دوران عبور کیا، وہ اب تک 23میچز میں1017 رنز بنا چکے، اس میں11 نصف سنچریاں شامل ہیں،آسٹریلوی جارج بیلی21میچز میں1094رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، انھوں نے2سنچریاں اور 8 ففٹیز بنائیں۔ فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے ویرت کوہلی کا ہے جو27میچز میں4سنچریوں اور5 ففٹیز کی مدد سے1033رنز بنا چکے، تینوں کی اوسط 50 سے زائد ہے۔