سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا

مومن آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ اور منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا

قادر خان مرگی کا مریض تھا ، اسے مرگی کے دورے پڑتے تھے ۔پولیس۔ فوٹو : فائل

سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، وہ مرگی کے مرض میں مبتلا تھا ۔


مومن آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ اور منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا ، تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کا قیدی قادر خان ولد عبدالرحمن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا ، ایس ایچ او عیدگاہ عزیز شیخ نے بتایا کہ قادر خان مرگی کا مریض تھا ، اسے مرگی کے دورے پڑتے تھے ۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسے سینٹرل جیل سے سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا ، جیل حکام نے بتایا کہ قادر خان کو رواں برس 6 اپریل کو جیل لایا گیا ، اسے مومن آباد پولیس نے گرفتار کیا ، اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 101/13 بجرم دفعہ 6/9 اور مقدمہ الزام نمبر 102/13 بجرم دفعہ 23-A کے تحت درج تھے ۔
Load Next Story