پتنگ اڑانے کیلیے دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
خطرناک ڈور تیار اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی،کمشنر شعیب صدیقی
فروخت اور تیار کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ فوٹو: فائل
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے پتنگ اڑانے کیلیے استعمال ہونیوالی خطرناک اور جان لیوا دھاتی ڈور کی کھلے عام خرید وفرخت اور اس سے3 ماہ میں 2 بچوں کی ہلاکت کا نو ٹس لیتے ہوئے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کے پولیس افسران کے ہمراہ دھاتی ڈور بنانے اور فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور کریک ڈاؤن کے دوران خطرناک ڈور کے تمام ذخیرے کو ضبط کرلیا جائے۔
جبکہ فروخت اور تیار کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے،کمشنر کراچی نے کہا کہ پتنگ کی دھاتی ڈور سے معصوم بچوں کی ہلاکت قابل افسوس ہے انظامیہ ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا پولیس کے ہمراہ دورہ کرکے پتنگ اڑانے کیلیے استعمال ہونے والی دھاتی ڈور کی فرخت کے خاتمے کو یقینی بنائیں،کمشنر کراچی نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے میں قاتل ڈور کی فروخت اور تیاری کے خلاف کیے جانے والے اقدامات اور نتائج کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے کمشنر آفس بھجوائیں۔