ڈنگی بخار میں مبتلا لڑکی ہلاک ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی
ملیرکی رہائشی 26 سالہ مریضہ کو 27اکتوبرکونجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
سندھ بھرمیں رواں سال ڈنگی سے 22افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔فوٹو: محمد نعمان/فائل
لاہور:
کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد اور مریضوں کی ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے اور کراچی میںڈنگی سے متاثرہ مزیدایک اورمریضہ 26سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔
کراچی میں ڈنگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی، سندھ بھرمیں رواں سال ڈنگی سے 22افرادجاں بحق ہوئے ہیں،کالا بورڈ ملیرکی رہائشی 26سالہ لڑکی کو 27اکتوبرکو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج ہورہا تھا۔
تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی ،ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں اب تک ڈنگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20اور حیدرآباد میں 2افراد مرض سے متاثر ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں ۔