ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان اعزاز کے دفاع کی مہم آج شروع کرے گا
اومان سے مقابلہ، تشکیل نوکی آڑ میں پہلے سے ہی شکست کیلیے تیار کیا جانے لگا
کئی سینئرز کی چھٹی کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کو آسٹریلیا روانہ کیا گیا۔فوٹو:فائل
FAISALABAD:
تیسری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہفتے کو اعزاز کے دفاع کی مہم شروع کریگا، جاپان کے شہر کاکا میگھاہارا میں شیڈول ایونٹ کے افتتاحی روز مقابلہ اومان سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد قومی ہاکی ٹیم ایک بار پھر تشکیل نو کے مراحل سے گزر رہی ہے، اسی کی آڑ میں پہلے سے ہی شکست کیلیے قوم کو ذہنی طور پر تیار کیا جانے لگا۔کئی سینئرز کی چھٹی کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کو آسٹریلیا روانہ کیا گیا، پرتھ میں ہونے والے نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس 4 ٹیموں میں آخری نمبر پر رہے، ناتجربہ کار سائیڈ ارجنٹائن کیخلاف 4 گول کی برتری حاصل کرنے کے باوجود ٹیم ہار گئی۔
پول میچ میں ملائیشیا کو زیر کیا لیکن برانز میڈل مقابلے میں اسی سے مات ہوئی،چند ٹیسٹ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے جاپان پہنچی جہاں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا۔2 سے10 نومبر تک شیڈول ایونٹ میں میزبان، پاکستان، بھارت، اومان، چین اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گرین شرٹس اعزاز کے دفاع کی مہم کا آغاز ہفتے کو اومان کے خلاف میچ سے کریں گے، دوسرا مقابلہ اتوار کو چین، تیسرا5 نومبر کو ملائیشیا، چوتھا7 کو روایتی حریف بھارت جبکہ پانچواں اور آخری میچ 8 نومبر کو جاپان کے خلاف ہوگا۔ تیسری اور پانچویں پوزیشنز کے میچز 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹائٹل کیلیے فیصلہ کن معرکہ اگلے روز شیڈول کیا گیا ہے۔