ویمن فٹبال ینگ رائزنگ اسٹار کی فائنل راؤنڈ میں رسائی
بلوچستان یونائیٹڈ کی ٹیم نے دیا کلب کو مات دیدی،سندھ نے بلوچستان کوہرا دیا
اسلام آباد میں گروپ ڈی سے میزبان اسلام آباد(3) اورایچ ای سی(3)نے فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی۔فوٹو:فائل
دفاعی چیمپئن ینگ رائزنگ اسٹار سمیت 8 ٹیمیں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
مقابلے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے،لیگ کی بنیا د پر اختتام پذیر ہونے والے ابتدائی رائونڈ کے گروپ مقابلوں میں ہر ٹیم نے3 میچز کھیلے، ہرگروپ میں ابتدائی 2پوزیشن پانے والی ٹیموں نے حتمی رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا،کراچی کے آغا خان جیمخانہ گرائونڈ پر گروپ اے میں مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل بلوچستان یونائیٹڈ نے اپنے تینوں میچز جیت کر9 پوائنٹس حاصل کیے،دیا ویمنز کلب نے 6پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، محض ایک میچ جیتنے والی میزبان سندھ کے ساتھ بلوچستان کی ٹیم تمام میچز میں شکست کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیِ، لاہور میں گروپ بی سے پنجاب (9) اور واپڈا (6)، راولپنڈی میں گروپ سی سے دفاعی چیمپئن ینگ رائزنگ کلب راولپنڈی(9)اورپاکستان آرمی(6)جبکہ اسلام آباد میں گروپ ڈی سے میزبان اسلام آباد(3) اورایچ ای سی(3)نے فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی۔
قبل ازیں جمعے کو لیگ رائونڈ کے اختتامی میچز ہوئے،کراچی میں رفعت کے دوسرے منٹ میں گول کی بدولت بلوچستان یونائیٹڈ نے دیا کلب کو 1-0 سے مات دیدی،سندھ نے بلوچستان کواسی مارجن سے ہرا دیا، یہ گول بشریٰ(69)کے نام رہا، لاہور کے فیم فٹبال گرائونڈ پر پنجاب نے ایل ایس ای کو18-0کی عبرتناک شکست سے دوچارکیا،صوفیہ نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے10 گول داغے، جویریہ، اسماء اورزرمین نے 2،2، دعا اور شایان نے1،1 بار گیند جال میں پہنائی،اسی میدان میںواپڈا نے وہاڑی کو4-0سے مات دی،نادیہ نے2جبکہ فرحین اورمہوش نے1،1 گول کیا،راولپنڈی کے آرمی گرائونڈ پرخیبر پختونخوا نے گلگت و بلتستان کو3-1 اور ینگ رائزنگ اسٹار نے آرمی کو1-0 سے ہرا دیا،نادیہ نے فیصلہ کن گول کیا۔