جماعت الدعوۃ کا ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج شہر شہر مظاہرے
لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان،کراچی سمیت دیگرشہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،جلسوں کانفرنسوں کاانعقادمذمتی قراردادیں منظور
لاہور:جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : این این آئی
جماعۃالدعوۃ کی اپیل پرجمعے کو امریکی ڈرون حملوں کیخلاف ملک بھرمیں یوم احتجاج منایاگیا، اس دوران لاہور سمیت اسلام آباد، پشاور، ملتان، کراچی، حیدرآباد،کوئٹہ، فیصل آباد، رحیم یار خاں ودیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ریلیاں نکالی گئیں اور جلسوں،کانفرنسوں و خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔
لاہور میں سب سے بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں کیا گیا جس میں طلبا، وکلا، تاجروں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے پلے کارڈز اور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پرڈرون طیارے مارگرانے کے مطالبات درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے امیرجماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ سعید، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹرفریدپراچہ،مولانا سیف اللہ خالد، جمیل فیضی ایڈووکیٹ، واپڈا پیغام یونین کے چیئرمین ایس ڈی ثاقب، مولانا ابوالہاشم، مولانا ادریس فاروقی، قاری ثنا اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔
حافظ سعید نے کہا حکومت امریکا سے صاف کہہ دے کہ وہ خطے سے محفوظ انخلا چاہتا ہے تو ڈرون حملے روک دے اوراگر اس کے باوجود ڈرون طیارے پاکستانی حدود میں گھستے ہیں توانھیں گرا دیا جائے گا، ڈرون حملوں کے بعد حکومت کا اسٹریٹجک پارٹنر سمیت امریکا سے اب کوئی معاہدہ باقی نہیں رہا، ان حملوں کے بعد نیٹو کا کوئی ٹرک پاکستان کی سڑکوں سے نہ گزرنے دیاجائے، مرکزی حکومت ڈرون طیارے گرانے کا حکم دے اور نیٹو سپلائی بند کی جائے، دفاع پاکستان کے لیے ملک میں زبردست تحریک چلائیں گے۔
امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام بناکردہشتگردی کی لہرکوجاری اور اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے، حالیہ ڈرون حملہ پاکستان کے لیے بہت بڑا جنگی چیلنج اور پیغام ہے کہ ہمارے نزدیک تمہاری باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، حکومت اس مسئلہ پرسب کومتحدکرے، امریکا، بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں چاہتی ہیں کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں خودکش حملے ہوں اور پھر وہ تخریب کاری کا نیٹ ورک قائم کرسکیں۔ ڈاکٹرفرید پراچہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد پاس کر کے ڈرون گرائے جائیں۔
اگرامریکاڈرون حملوں سے بازنہیں آتا تو حکومت نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کرے، سیاسی جماعتیں خاموش رہ کرقومی مفادات کا سودا نہ کریں، ڈرون آپریٹرکا ضمیر جاگ گیا مگر پاکستانی حکمران ابھی تک سوئے ہوئے ہیں۔ مولانا سیف اللہ خالد نے کہا کہ امریکا انڈیا کی زبان استعمال کررہا ہے۔ دیگرمقررین نے کہا کہ امریکا کو پیغام دیا جائے کہ ہم ڈرون حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں،حکمرانوں کی مجبوریاں ہوسکتی ہیں ہماری کوئی مجبوری نہیں ۔ اسلام آباد میں مرکز قبا آئی ایٹ سے پریس کلب تک ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
شفیق الرحمن اور شوکت سلفی نے کہا کہ امریکا ہمارا اتحادی نہیں ہے بلکہ اس نے پاکستان کے خلا ف غیراعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ادھر کراچی میں پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکا نے نیٹوسپلائی بندکرنے کا مطالبہ کیا۔ انجینئر نوید قمر، مفتی یوسف کشمیری، یحییٰ بھٹی ودیگر نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل، سلامتی کونسل اوردیگر کئی عالمی ادارے ڈرون حملوںکو جنگی جرم قرار دے چکے ہیں، حکومت پاکستان ایئرچیف کو ڈرون طیارے گرانے کا حکم دے۔ ملتان،رحیم یار خاں، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
فیصل آباد میں چوک گھنٹہ گھر، حیدر آباد میں پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سکھر، نواب شاہ، بدین، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ودیگر شہروں میں بھی مساجد کے باہر پرامن مظاہرے کیے گئے۔ حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، رانا شمشاد، حافظ عبدالغفار المدنی، مفتی عبدالرحمن عابد، قاری یعقوب شیخ ودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جراتمندانہ فیصلے کریں گے تو پوری قوم ان کیساتھ ہو گی، نواز شریف عالم اسلام کی قیادت کواسلام آباد میں جمع کر کے عالمی صیہونی سازشوں سے آگاہ کریں۔