امریکی انخلاجاری مزید 9 فوجی گاڑیاں کراچی بندرگاہ روانہ

گاڑیاں طورخم بارڈرسے پاکستان میں داخل ہوئیں،کسٹم کلیئرنس کے بعد کراچی بھیجا گیا

طورخم سرحدپرامریکی فوجی گاڑیوں کوکسٹم کلیئرنس مل گئی ہے،کسٹم حکام۔ فوٹو : ایکسپیرس/فائل

CHAKWAL:
افغانستان سے امریکی افواج کاانخلاجاری ہے۔مزید9امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈرکے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئیں کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعدکراچی بندرگاہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔

8 ماہ کے دوران 859امریکی فوجی گاڑیاں اور کنٹینر کراچی بندرگاہ روانہ ہوئے ہیں، کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدپرامریکی فوجی گاڑیوں کوکسٹم کلیئرنس مل گئی ہے جس کے بعد کراچی بندرگاہ کے لیے روانہ ہوئیں۔




جنھیں بعد ازاں امریکا روانہ کیاجائے گا،جمعے کو جب امریکی فوجی گاڑیاں طورخم سرحدکے راستے پاکستان میں داخل ہورہی تھیں تو سرحد کی دونوں جانب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
Load Next Story