چوتھا ون ڈے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹ سے زیر کرلیا
ای ین بیل کے شاندار 88 رنز، میزبان ٹیم نے نمبرون رینکنگ پوزیشن مستحکم بنالی
انگلینڈ کے بیٹس مین ای ین بیل ساؤتھ افریقہ کے خلاف چھوتے ون ڈے میچ میں شاٹ لگا رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو6 وکٹوں سے پچھاڑکر ون ڈے پوزیشن مستحکم کرلی،221 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر 20 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔
ای ین بیل نے 88 رنز کی عمدہ اننگز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، ڈیل اسٹین نے 2 وکٹیں لیں، قبل ازیں پروٹیز نے 8 وکٹوں پر 220 رنز بنائے، جیمز ٹریڈویل نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی ہے، اس طرح ون ڈے رینکنگ میں بھی انگلینڈ کی نمبر ون پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، مین آف دی میچ بیل نے 88 رنز اسکور کیے، ٹروٹ نے 48 اور مورگن نے ناقابل شکست 36 رنز اسکور کرکے ٹیم کو ہدف عبور کرادیا۔ قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم صرف 220 رنز بنا پائی۔
گریم اسمتھ 29 رنز پر جیڈ ڈیرن بیچ کی گیند پر وکٹ کیپر کیسویٹر کے ہاتھوں کیچ ہوئے، 100 کے مجموعے پر دوسری وکٹ گری جب روی بوپارہ نے ہاشم آملا 45 رنز پر بولڈ کیا، پال ڈومینی (18) جیمز ٹریڈ ویل کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ ہوئے، فاف ڈو پلیسس (1) بوپارا کی دوسری وکٹ بنے، ڈی ویلیئرز (39) اور وین پارنیل (5) کو بھی ٹریڈ ویل نے کیسویٹر کی مدد سے قابو کیا، ڈین ایلگارکو 35 رنز پر فن نے وکٹ کیپر کیسویٹر کی مدد سے قابو کیا، 215 کے اسکور پر گرنے والی آٹھویں وکٹ ریان میکلرین کی تھی جوکہ ایک رن بناکر رن آئوٹ ہوئے۔ جیمز ٹریڈویل نے تین اور بوپارہ نے 2 وکٹیں لیں۔