کلدیپ یادیو ایک سے زائد ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی

اسپنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں مسلسل بالز پر شائی ہوپ، جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف کو آؤٹ کیا۔

اسپنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں مسلسل بالز پر شائی ہوپ، جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: فائل

کلدیپ یادیو ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سے زائد ہیٹ ٹرک کرنے والے بھارت کے پہلے بولر بن گئے۔


کلدیپ یادیو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں مسلسل بالز پر شائی ہوپ، جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف کو آؤٹ کیا۔ یادیو نے پہلی بار ہیٹ ٹرک 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف کی تھی، لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ مجموعی طور پر ایک روزہ کرکٹ میں ایک سے زائد ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے چھٹے بولر ہیں۔

ان سے قبل لسیتھ مالنگا، وسیم اکرم، چمندا واس، ثقلین مشتاق اور ٹرینٹ بولٹ یہ کارنامہ انجام دے چکے۔ مالنگا نے سب سے زیادہ 3 ہیٹ ٹرکس کی ہیں۔
Load Next Story