وینا ملک معروف فلمساز اداروں تک رسائی کیلیے کوشاں لیکن گرین سگنل نہ مل سکا

وینا ملک نے اب تک جن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان تمام کی تمام فلموں کا شمار ’’سی کلاس‘‘ میں ہوتا ہ۔

اہم پراجیکٹس سامنے آنے پر برا بھلا کہنے والے فنکارانہ صلاحیتوں کے گُن گانے لگیں گے، وینا ملک ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
متنازعہ خبروںکی زینت بننے والی اداکارہ وینا ملک نے بالی ووڈ کے معروف فلمساز اداروں تک رسائی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔اس سلسلہ میں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہی ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی معروف فلمساز ادارے کی جانب سے انہیں گرین سگنل نہیں مل سکا۔

اداکارہ وینا ملک نے ابھی تک جن بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان تمام کی تمام فلموں کا شمار ''سی کلاس'' میں ہوتا ہے، ایسی فلمیں بجٹ اور کاسٹ کے اعتبار سے تو ہلکی ہوتی ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ان کی پروموشن بھی بڑی فلموںکی طرح نہیں کی جاتی۔ اس حوالے سے معلومات کے لیے جب وینا ملک سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون پر ''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خوب سے خوب ترکی تلاش میںہر کوئی رہتا ہے، میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اکثر میری ملاقاتیں پراجیکٹس کو سائن کرنے یا کسی نئے پراجیکٹ کے حوالے سے فلمسازوں، ہدایتکاروں اور دیگرسے ہوتی رہتی ہیں، جہاں تک بات بالی ووڈ کے معروف ہیروز کی ہے تو ان کے ساتھ ہر کوئی کام کرنا چاہتا ہے، اگر میں نے کسی جگہ ایسا کچھ کہہ دیا ہے تو اس میں برا ماننے والی کون سی بات ہے، کچھ لوگ بلاوجہ میرے منہ سے نکلی ہر بات کو ایشو بنا دیتے ہیں، کچھ لوگ تو اس طرح سے مجھے موضوع بحث بنالیتے ہیں جب کہ کچھ لوگ بلاواسطہ میرا نام استعمال کرکے خبروں کی زینت بن جاتے ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

میں نے اپنی محنت، لگن سے پاکستان میں ایک منفرد پہچان بنائی اور پھر بالی ووڈ جیسی پروفیشنل فلم انڈسٹری میںکام کیا۔ اس دوران میری زندگی کے ساتھ کچھ ایسے واقعات جڑے جن کی وجہ سے میرے مخالف ٹولے کو بہت کچھ کہنے کا موقع ملا تھا لیکن وہ لوگ یہ بھول چکے تھے کہ یہ میری ذاتی زندگی تھی جب کہ عملی زندگی میں، میں ان سے بہت آگے نکل چکی ہوں۔ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہے کہ میں نے پہلے پاکستان میں جو کام کیا اس کو لوگوں نے بہت سراہا اور اب جو کام بالی ووڈ میں کر رہی ہوں اس کو بھی بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ میں یہ بات بخوبی جانتی ہوں کہ بالی وڈ میں بننے والی فلموں میںبولڈ مناظر ہوتے ہیں مگراب لوگ بھی اس بات کو سمجھنے لگے ہیں کہ ایک فنکاراپنی مرضی سے کچھ نہیںکرتا۔ وہ ایک کردار کو سکرین پر دکھا رہا ہوتا ہے اور یہ کردار ہمارے معاشرے کا حصہ ہی ہوتے ہیں۔




ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ میں واحد پاکستانی اداکارہ ہوں جس کو خاص طور پر بالی ووڈ کی تقریبات میں مدعو کرنے کے لیے رابطے کیے جاتے ہیں اور میں جس تقریب میں شرکت کروں تو پھر میرے مخالفین من گھڑت افواہیں پھیلا دیتے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ سب شوبز کی دنیا کا حصہ ہے اور اس طرح کی باتوںسے میری زندگی پرکوئی اثر نہیں پڑتا۔ مجھے جاننے والے یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ میرے نزدیک پہلے اپنا کام ہے اور اس کے بعد کوئی اورسرگرمی آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بہت سی نئی فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں۔ جن میں سے دو پراجیکٹ بالی ووڈ کے معروف فلمساز اداروں کی طرف سے آفر ہوئے تھے۔

اس سلسلہ میں ہماری دو میٹنگز ہو چکی ہیں اور کچھ معاملات کے طے ہونے پر میں یہ معاہدہ سائن کرونگی۔ لیکن کچھ لوگ تو ان میٹنگز کو بھی غلط رنگ دینے میں پیچھے نہیں رہتے۔ جس پر سب لوگوںکو ہنسی آتی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی میرے مخالفین کا ٹولہ مجھ جیسا کام تو کرنے کے لیے محنت نہیں کرتا مگر مجھے بدنام کرنے کے لیے ہر وقت سازشیں تیار کرتا رہتا ہے۔ شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ شادی کا وقت جب مقرر ہو گا اس وقت سب کو اس بارے میں پتہ چل جائے گا، میری شادی دنیا میں جہاں کہیں بھی ہو، مگر ہو گی دھوم دھام سے اور میڈیا کے ذریعے میرے دنیا بھر میں چاہنے والوں کو بھی اس کی اطلاع مل جائے گی۔ شادی کی خواہش ہر لڑکی اور لڑکے کو ہوتی ہے، مگر فی الحال میرا سارا فوکس اپنے کام پر ہے، بہت سے اہم پراجیکٹس مستقبل میں سامنے آئیںگے جس کے بعد وینا ملک کو برا بھلا کہنے والے اس کی فنکارانہ صلاحیتوں کے گُن گانے لگیں گے۔
Load Next Story