پی ایس کیوسی اے کاجعلی اشیاکیخلاف کریک ڈائون بند
ٹاسک فورس کے چیئرمین کولاہورمیں تعینات کردیاگیا،ذرائع
کریک ڈائون کیلیے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس6ماہ سے غیرفعال جبکہ کروڑوں روپے لاگت سے بنائی گئی موبائل ٹیسٹنگ لیب بھی ناکارہ کھڑی ہے۔
پاکستان اسٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے ملک بھر میں غیرمعیاری اور جعلی اشیاکیخلاف کریک ڈائون بااثرمافیاکے دبائوپر بند کردیا۔
کریک ڈائون کیلیے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس6ماہ سے غیرفعال جبکہ کروڑوں روپے لاگت سے بنائی گئی موبائل ٹیسٹنگ لیب بھی ناکارہ کھڑی ہے،ملک میں قومی معیارات پر عمل درآمد کی مجازپاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی صارفین کے بجائے جعلی اور غیر معیاری اشیا بنانے والی مافیا کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے،گزشتہ سال ادارے نے غیرمعیاری اور جعلی اشیا کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈائون کرکے درجنوں کی تعداد میں مضرصحت خوردنی تیل،گھی،منرل واٹرکے نام پر فروخت ہونے والے آلودہ پانی، جام جیلی، مصالحہ جات، بسکٹ اور جوس کی فیکٹریوں اور فروخت کنندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسٹاک ضبط کیا تھا۔
اس مہم کے نتیجے میں بغیرلائسنس اور معیار کی تصدیق کے اشیا فروخت کرنے والی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے حکومت سے لائسنس حاصل کرکے معیاری اشیا فروخت کرنے کی تصدیق حاصل کی تھی اور ملک بھر میں جعلی اور غیرمعیاری مضر صحت اشیا بنانے اور فروخت کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا تھاتاہم غیرمعیاری اور جعلی اشیا بنانے والی مافیا کے دبائو پر یہ مہم اچانک بند کردی گئی جس کانتیجہ یہ ہے کہ شہر بھر میں جعلی اور غیرمعیاری آلودہ منرل واٹر،مضرصحت اورایکسپائر جوس، خوردنی تیل، مصالحے اور دیگر اشیا فروخت کی جارہی ہیں، پاکستان اسٹینڈرڈاینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی صرف مقامی مارکیٹ میںفروخت کی جانے والی خوردنی اشیاہی نہیں بلکہ تعمیراتی صنعت کے خام مال،چینی،برقی اور گیس کے آلات کے معیار پرعملدرآمد کا بھی ذمے دارہے۔
تاہم ملک بھر میں غیرمعیاری اور جعلی برقی و گیس آلات کی بھی بھرمار ہے،ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس سے چلنے والے غیرمعیاری گیزر اور چولہوں، ہیٹرز کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے کی گیس ضایع ہورہی ہے،ذرائع نے بتایاکہ کروڑوں روپے مالیت کی موبائل ٹیسٹنگ لیب ناکارہ ہونے کے قریب ہے تاہم فنڈز کو ٹھکانے لگانے کیلیے لاہور اورکوئٹہ کیلیے مزیددو موبائل ٹیسٹنگ لیبز تیارکی جارہی ہیں،غیرمعیاری اشیا بنانے والی مافیا کے دبائو پرغیرمعیاری اشیا کیخلاف بنائی گئی ٹاسک فورس کو غیر فعال کرتے ہوئے اب مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے اورٹاسک فورس کے چیئرمین رحمت اﷲ میمن کو سائنٹفک آفیسر کی جگہ لاہور میں تعینات کردیاگیاہے۔
یہ کارروائی بھی غیرمعیاری اشیا بنانے والی مافیا کے دبائو پر عمل میں لائی گئی ہے،رحمت اﷲ میمن صحافت کے شعبے سے فارغ التحصیل ہیں اور سائنٹفک آفیسرکے عہدے پران کی تقرری سرکاری قوانین اور ادارے کے بائی لازکیخلاف ہے،رحمت اﷲ میمن غیر معیاری اشیابنانے والی مافیاکے نشانے پر تھے اور کریک ڈائون پر ان کیخلاف جھوٹے مقدمات بھی بنائے گئے تھے، سندھ ہائیکورٹ نے 2مارچ کو ان کی تقرری کی ہدایت کی تھی تاہم 17جولائی کو ڈپارٹمنٹل پروموشن اجلاس میں جونیئر افسران کو ترقی دیتے ہوئے ان کی پرموشن ایک بار پھرروک لی گئی۔