شہزاد رفیق نے مزاحیہ فلم کی کہانی پر کام شروع کر دیا
ملکی حالات سے پریشان چہروں پر مسکراہٹ لانا بہت ضروری ہو چکا، ہدایتکار
موجودہ حالات میں ڈپریشن کا شکار لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے مزاحیہ فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے، ہدایتکار۔ فوٹو: فائل
ہدایتکار شہزاد رفیق نے آئندہ برس مزاحیہ فلم بنانے کے لیے کہانی پر کام شروع کردیا۔
وہ ان دنوں فلم کی کہانی پر کام کر رہے ہیں جس کے مکمل ہونے پر کاسٹ اور لوکیشنز فائنل کی جائیں گی۔ شہزاد رفیق نے '' ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ملکی حالات میں لوگ ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں، ایسے میں ان کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لانا بہت ضروری ہو چکا ہے، اسی لیے میں نے مزاحیہ فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے جس پر میں اور میری ٹیم کام کر رہے ہیں۔
یہ ابتدائی کام ضرور ہے لیکن اسی پر فلم کا سارا دار ومدار ہوتا ہے، اس لیے میں کہانی کو منفرد کرنے کے ساتھ ایسا بنانے کا خواہشمند ہوں کہ جب فلم سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے تو فلم بین قہقہے لگانے کے ساتھ کوئی اچھا پیغام بھی ساتھ لے کر جائیں۔