دی سسٹم کی عکسبندی مکمل فلمساز غفور بٹ ناروے روانہ ہوگئے

پاکستان میں فلم ’’دی سسٹم‘‘ کا سپیل مقررہ شیڈول اور وقت پر مکمل کیا گیا ہے، غفور بٹ۔

فلم کا پوسٹ پروڈکشن کام بھارت میں کیا جائے گا جس کے لیے ہم نے ممبئی کے اسٹوڈیو سے رابطہ کیا ہے، فلمساز غفور بٹ۔ فوٹو: فائل

فلمساز غفور بٹ فلم ''دی سسٹم'' کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اپنے صاحبزادے شیراز کے ہمراہ ناروے روانہ ہوگئے، جہاں وہ ایک ماہ قیام کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان واپس لوٹیں گے۔


روانگی سے قبل غفور بٹ نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان میں فلم ''دی سسٹم'' کا سپیل مقررہ شیڈول اور وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔ اب میں نجی مصروفیات کے باعث ایک ماہ کے لیے واپس اپنے گھر ناروے جا رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کا پوسٹ پروڈکشن کام بھارت میں کیا جائے گا جس کے لیے ہم نے ممبئی کے اسٹوڈیو سے رابطہ کیا ہے، یہ ایک بڑے بجٹ کی بین الاقوامی فلم ہے جس کو پاکستان ہی نہیں بھارت، یورپ، مڈل ایسٹ اور دیگرممالک میں بھی نمائش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
Load Next Story