امریکا میں 45 پاؤنڈ کا چکن نگٹس نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا
45پائونڈ سے زائد وزن والے چکن نگٹ کو6افراد نے تقریباً 3 گھنٹے کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔
چکن نگٹ کو 45منٹ تک 5سو گیلن آئل میں پکایا گیا جب کہ اس میں اڑھائی پائونڈ بریڈ استعمال کی گئی، فوٹو: فائل
امریکی فاسٹ فوڈ چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی چکن نگٹس بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
اس چکن نگٹ کا وزن 45پائونڈ سے زائد ہے اور اسے 6افراد نے ملکر تقریباً تین گھنٹے تک محنت کرنے کے بعد تیار کیا، چکن نگٹ کو 45منٹ تک 5سو گیلن آئل میں پکایا گیا جب کہ اس میں اڑھائی پائونڈ بریڈ استعمال کی گئی، یہ چکن نگٹ اتنا بڑا ہے کہ 720ریگولر نگٹ مل کر اس کا سائز بناتے ہیں۔ اس چکن نگٹ کو فاسٹ فوڈ کمپنی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کیا گیا جب کہ اس کی نمائش کے موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے جنھوں نے اس کے سائز اور وزن کو چیک کیا۔