چھکوں کی بارش سے رنز کا سیلاب آگیا
27 برس بعد بھارتی سرزمین پر سیریز گنوانے کا صدمہ جھیلنا پڑا، 384 رنز کے تعاقب میں ٹیم 326 پر ہمت ہارگئی
بنگلور: ڈبل سنچری کی تکمیل پر بھارتی اوپنرخوشی سے بے قابو ، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ فوٹو: بی سی سی آئی
بنگلور میں چھکوں کی بارش سے رنز کا سیلاب آ گیا، روہت شرما کے بیٹ میں بجلیاں بھرگئیں۔
ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے تاریخ کے تیسرے کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا،کینگروز پورا زور لگا کر بھی فیصلہ کن معرکہ57 رنز سے ہار گئے،27 برس بعد بھارتی سرزمین پر سیریز گنوانے کا صدمہ جھیلنا پڑا، 384 رنز کے ہدف میں مہمان ٹیم نے 326 پر ہمت ہاری،اس وقت بھی 29 بالز باقی تھیں، جیمز فالکنر نے 57 گیندوں پر سنچری جڑ کر قومی ریکارڈ قائم کیا، رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل میزبان نے 6 وکٹ پر 383 رنز بنائے، 120 پر چانس پانے والے روہت نے 209 رنز کی اننگز کھیلی، انھوں نے ویرت کوہلی کو صفر پر رن آئوٹ کرانے کی تلافی بھی کردی، شیکھر دھون نے 60 رنز اسکور کیے۔
تفصیلات کے مطابق ساتویں ون ڈے میں آسٹریلیا میدان تو نہیں مار پایا مگر بیٹسمینوں نے بھی برق رفتار بیٹنگ کی خوب جھلکیاں پیش کیں، 384 رنز کے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے جیمز فالکنر نے 57 بالز پر سنچری جڑی جو ایک روزہ تاریخ میں کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کی تیز ترین تھری فیگر اننگز ہے،ٹیم نے آغاز میں ہی اہم وکٹیں گنوائیں جس کا خمیازہ آخر میں بھگتنا پڑا، 74 رنز پر 4 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے،گلین میکسویل نے 22 بالز پر 60 اور شین واٹسن نے 22 گیندوں پر 49 رنز جڑ کر اننگز کی رفتار کو تیز کیا، میکسویل نے 7 اور شین واٹسن نے 6 چھکے لگائے، فالکنر نے73 بالز پر 116رنزکی اننگز میں 6 چھکے جڑے، ان کی بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے محسوس ہورہا تھا کہ آسٹریلیا ناممکن کو ممکن کردکھائے گا، مگر وہ 46 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر محمد شامی کی گیند پر بائونڈری کے قریب دھون کاکیچ بن گئے۔
شامی اور جڈیجا نے 3، 3 جبکہ ایشون نے 2 وکٹیں لیں،اس سے قبل روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو 112 رنز کا آغاز فراہم کیا، دھون (60) ڈوہرٹی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ اگلے اوور میں ویرت کوہلی نے شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی مگر شرما تاخیر سے آگے بڑھے اور پھر نو نو کہتے ہوئے پیچھے لوٹ گئے، اس سے قبل کہ کوہلی کریز پر پہنچتے رن آئوٹ ہوچکے تھے۔ روہت کا 120 کے انفرادی اسکور پرمتبادل فیلڈر موسس ہینرکس نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر نہ صرف کیچ ڈراپ کیا بلکہ گیند کو بھی بائونڈری کے پار اچھال کر ایک اور چھکا مکمل کرایا، بھارت نے آخری پانچ اوورز میں 101 رنز بنائے، روہت شرما نے ابتدائی50 رنز 71 بالز پر بنائے اور آخری 59 رنز کیلیے صرف 18 بالز کا سامنا کیا۔ ٹیم نے6 وکٹ پر 383 رنز بنائے۔