وکیل نعمت رندھاوا سمیت2شہریوں کے قتل میں ملوث ملزم کا ریمانڈ

پولیس نے آپ پر تشدد کیا ،عدالت، تشدد نہیں کیا،ملزم کاظم عباس رضوی، تفتیش مکمل کرلی ہے،پولیس افسران

ملزم سے مقدمات کے حوالے سے تفتیش مکمل کرلی ہے،تفتیشی افسر کابیان۔ فوٹو: فائل

SANTA CLARA:
انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل سمیت دیگر2شہریوں کے قتل میں گرفتار سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلرسید کاظم عباس رضوی کو 18نومبر تک عداتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

جبکہ مقدمات کے تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے آئندہ سماعت پر مقدمات کا چالان عدالت میں پیش کریں، ہفتہ کوپولیس نے ملزم سیدکاظم عباس رضوی کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی حصار میں بکتر بند گاڑی میں نعمت علی رندھاوا ایڈووکیٹ اور2 شہریوں کے قتل کیس میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا پولیس نے آپ پر کوئی تشدد کیا ہے ملزم نے کہا کہ پولیس نے اس پر کوئی تشدد نہیں کیا ۔




مقدمے کے تفتیشی افسران نے فاضل عدالت کی جج کو بتایا ملزم سے مقدمات کے حوالے سے تفتیش مکمل کرلی ہے جبکہ ملزم کی شناخت پریڈ اور دیگر ضابطہ کی کارروائی بھی کرلی گئی ہے ، اس لیے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ،اس موقع عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جیل بھیجنے پر آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ؟ جس پر پراسیکیوٹر نے منع کردیا کہ انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملز م کاظم عباس رضوی کویکم اکتوبر2013ء کو گذری میں خیابان رومی کے بس اسٹاپ سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی تھی بعدازاں ملزم نے دوران تفتیش نے سابق پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا سمیت شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں 2 شہریوں مطیع اللہ محمد عباس کو قتل کرنے کا انکشاف کیا تھا ۔
Load Next Story