قومی بچت پروگرام عملے کی نااہلی سے 85 سالہ بیوہ ٹھوکریں کھانے پرمجبور

قومی بچت والوں کے پاس گئی تھی مگر انھوں نے منافع دینے سے انکارکردیا ہے، خاتون

قومی بچت والوں کے پاس گئی تھی مگر انھوں نے منافع دینے سے انکارکردیا ہے، خاتون۔ فوٹو اسکرین گریب

قومی بچت پروگرام کی مبینہ نااہلی نے 85 سالہ بیوہ خاتون قمر سلطانہ کو در در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورکردیا۔

بیوہ بزرگ خاتون اپنی فریاد لیے واکر پرہائی کورٹ پہنچ گئی، عدالتی عملے نے بزرگ خاتون کو نیشنل بینک سے رجوع کرنے کا کہہ کر روانہ کردیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایاکہ ایک ٹانگ سے معزور اور اکیلاہونے کے باعث گھر پرہی رہتی ہوں، قومی بچت پروگرام سے منافع نہیں مل رہا، قومی بچت والوں کے پاس گئی تھی مگر انھوںنے منافع دینے سے انکارکردیا ہے۔


بزرگ خاتون نے بتایاکہ ماہانہ 30 ہزار ملتے ہیں جو گھر چلانے کے نہیں دیے ،ٹیکس بھی بہت زیادہ کٹ رہا ہے، میں اکیلی تن تنہا زمانے کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی ہوں۔معزور اور اکیلاہونے کے باعث گھر پرہی رہتی ہوں، قومی بچت پروگرام سے منافع نہیں مل رہا، قومی بچت والوں کے پاس گئی تھی مگر انھوں نے منافع دینے سے انکارکردیا ہے۔

خاتون نے بتایاکہ ماہانہ 30 ہزار ملتے ہیں جو گھر چلانے کے نہیں دیے، ٹیکس بھی بہت زیادہ کٹ رہا ہے، میں اکیلی تن تنہا زمانے کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی ہوں۔
Load Next Story