جنوبی افریقہ نے محمد حفیظ کی تکنیکی خامیاں پکڑ لیں
پاکستانی اسٹار22ون ڈے میچزمیں20.13کی معمولی اوسط سے443رنزہی بنا سکے
شاہد آفریدی نے26رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 3 وکٹیں لے کر کیریئر میں31 ویں بار مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
جنوبی افریقہ نے پاکستانی نائب کپتان محمد حفیظ کی تکنیکی خامیاں پکڑ لیں،22 باہمی ون ڈے میچز میں وہ20.13 کی معمولی اوسط سے443 رنز ہی بنا سکے ہیں۔
اس دوران صرف 3 نصف سنچریاں ہی اسکور کیں، جمعے کو سیریز کے دوسرے میچ میں بھی حفیظ کی اننگز 26رنز سے آگے نہ بڑھ سکی تھی۔ پروٹیز نے ناصر جمشید کو بھی تاحال زیادہ رنز بنانے سے باز رکھا ہوا ہے، اوپنر 6میچز میں14.66کی ایوریج سے88رنز ہی بنا سکے ہیں، دوسری جانب مصباح الحق کا بطور بیٹسمین ستارہ ان دنوں عروج پر ہے، وہ سال میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے آسٹریلوی جارج بیلی (1098) اور بھارتی ویرت کوہلی (1033) کے بعد تیسرے بیٹسمین بن چکے، انھیں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کپتان کا اعزاز حاصل ہوا ہے، سابق کینگرو قائد رکی پونٹنگ4 جبکہ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا اور بھارتی سارو گنگولی و مہندرا سنگھ دھونی 2،2بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
دریں اثنا پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 65 میچز میں21 ویں فتح کو گلے لگایا،اب تک اسے 43 مقابلوں میں شکست ہوئی جبکہ ایک غیر فیصلہ کن رہا تھا،66رنز دبئی میںگرین شرٹس کی پروٹیز پر جیت کا سب سے بڑا مارجن ہے، اس وینیو پر 4باہمی مقابلوں میں 2،2فتوحات دونوں ٹیموں کا مقدر بنیں، مجموعی طور پر یہاں پاکستان نے11میں سے 5 میچز اپنے نام کیے جبکہ 6میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دبئی میں احمد شہزاد نے58رنز بنائے، یہ ان کی مسلسل تیسری نصف سنچری ثابت ہوئی، اس سے قبل پہلے میچ میں بھی انھوں نے اتنا ہی اسکور کیا جبکہ زمبابوے سے سیریز کے تیسرے میچ میں 54رنز بنائے تھے، شاہد آفریدی نے26رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 3 وکٹیں لے کر کیریئر میں31 ویں بار مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔